ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک اسرائیلی جنگی طیارے کے تباہ ہونے کے بعد شامی فوج نے اس طیارے کے دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے جمرایا پر حملہ کرنے والے اسرائیلی فوج کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا اور اس کے دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا۔ابھی تک صیہونی حکومت نے اس خبر پر کوئي ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج صبح ایک بار پھر ہامہ جمرایا اور جبل قاسیون کے علاقوں پر حملہ کیا جس کے دوران شامی فوج نے ایک اسرائیلی جنگي طیارہ مار گرایا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے شام مخالف قرارداد کے بارے میں خبردار کیا ہے۔بشار الجعفری نے اقوام متحدہ میں دنیا کے ممالک کے نمائندہ دفاتر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام مخالف قرارداد کی منظوری اور شام کی نشست دمشق حکومت کے مخالفین کو دینے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اس یکطرفہ قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں سرگرم مخالف گروہ مغربی اور عرب ملکوں کے پروردہ ہیں اور عوام میں ان کا کوئی مقام نہیں ہے اس لیے شام کی نشست ان کو دینا ایک بے معنی بات ہو گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416268
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک اسرائیلی جنگی طیارے کے تباہ ہونے کے بعد شامی فوج نے اس طیارے کے دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔